مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی کی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر سے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر فائرنگ اور گولہ باری کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور ہندوستان کی جانب سے فائرنگ ختم کرائے۔
ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے صدر سے کہا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے لیکن اگست میں سیزفائر کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا، اگست کے مہینے میں 20 کے قریب عام شہری ہلاک، تقریباً 100 زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ خاص طور پر ان کارروائیوں کا نوٹس لے جن میں عام پاکستانی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ